مسعود اظہر زیر نگرانی ہیں ، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرینگے : فواد

مسعود اظہر زیر نگرانی ہیں ، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرینگے : فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے خلاف فیاض الحسن چوہان کے بیان کو برداشت نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہوگا ،ہمیں اقتصادی ترقی کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا، منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں ، ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں ،تمام سیاسی پارٹیوں کے عسکری و نگز کا خاتمہ کریں گے ،پھروہ سیاست میں حصہ لے سکیں گی ،جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر بھی کافی عرصے سے زیر نگرانی ہیں جو کافی بیمار ہیں۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ان تنظیموں پر پابندی لگاگئی ہے کہ جن کو لوگ سمجھتے ہیں تھے یہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہے ہیں۔ ہم نے انتہاء پسند تنظیموں کے خلاف حکمت عملی بنائی ہے جس میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت عملی میں اکنامک ، پولیٹکل ، ایڈمنسٹریٹوسٹریٹجی ہے۔ جس میں ہم منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔ ہم سیاسی پارٹیوں کو غیرمسلح کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں مودی اور اس کی پالیسیوں پر مذاق اڑایا جارہا ہے، بھارت نے جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دار ملک کا مظاہرہ کیا، دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہم جنگ سے دور ہورہے ہیں، حالیہ کشیدگی میں جن ممالک نے کردار ادا کیا ہم ان کے شکرگزار ہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان جنگی جنون کا شکار نہیں ہوا، پوری دنیا میں مودی اور ان کی پالیسیوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دار ملک کا مظاہرہ کیا دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہم جنگ سے دور ہو رہے ہیں۔
فوادچودھری

مزید :

صفحہ اول -