کراچی ، پی ایس ایل میچ ، ایڈیشنل آئی جی کی شائقین کو 2گھنٹے پہلے سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت

کراچی ، پی ایس ایل میچ ، ایڈیشنل آئی جی کی شائقین کو 2گھنٹے پہلے سٹیڈیم پہنچنے ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو دو گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے،7 بجے میچ شروع ہوگا شائقین دو گھنٹے پہلے پہنچ جائیں بعد میں دروازے بند ہوں جائیں گے، پی ایس ایل مقابلوں کے دوران صرف پولیس کے 13ہزار لوگ ڈیوٹی دیں گے،50ایس ایس پی 700لیڈیز پولیس اہلکار ہوں گی اور سیکیورٹی کے تین حصار بنائے جائیں گے،منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7بجے میچ شروع ہوگا شائقین دو گھنٹے پہلے پہنچ جائیں بعد میں دروازے بند ہوں جائیں گے، 5پارکنگ بنائی گئی ہیں جہاں سے شائقین کو شٹل سروس سے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا، تمام اداروں اور شہریوں کو مل کے اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے، اس دفعہ آٹھ میچ کراچی میں ہو رہے ہیں یہ اعتماد ہے فورسز پر، ہمارے اجلاس بھی چل رہے ہیں اور کومبنگ آپریشن بھی جارہی ہے،کراچی میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران صرف پولیس کے 13 ہزار لوگ ڈیوٹی دیں گے، 50ایس ایس پی 700 لیڈیز پولیس اہلکار ہوں گی اور سیکیورٹی کے تین حصار بنائے جائیں گے،ہوٹل اور تمام روٹس پر سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، محکمہ صحت کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سب رابطے میں ہوں گے،امیرشیخ کا کہنا تھا کہ تلاشی کا بھرپور طریقہ کار ہوگا، دشمنوں کو مات دینے کے لئے اپنے ارد گرد کے مشکوک افراد کی اطلاع پولیس اور رینجرز کو دیں،پی ایس ایل مقابلوں کی سیکیورٹی کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹرز مامور ہوں گے، اسٹیڈیم سے باہرکی سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی اور اسٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی رینجرز سنبھالے گی،پی ایس ایل کی فریچائزٹیموں کی سیکیورٹی پر پولیس کے ایس ایس یو کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے،ایس ایس یو کمانڈوزدیگر اہم مقامات پر بھی پولیس اور رینجرز کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

پی ایس ایل میچ

مزید :

صفحہ اول -