ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشن سے چھوٹے بم برآمد
لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور واٹرلو ریلوے اسٹیشن سے چھوٹے بم برآمد ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن سے تین بارودی مواد والی ڈیوائسز ملنے کے بعد ان مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔میٹرو پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس ملنے والے بموں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے مختلف مقامات سے تین چھوٹے بم اے 4 سائز کے لفافوں میں ایک گھنٹے کے دوران برا?مد کیے گئے جس کے بعد سے تحقیقات جاری ہیں تاہم بم ملنے کے باعث کوئی بھی فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پارسل میں رکھے گئے چھوٹے بم لفافہ کھولنے پر مختصر پیمانے کی آگ لگاسکتے تھے۔