مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے مزید 2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، فائرنگ سے مزید 2نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی پاکستان سے شکست کے بعد جارحیت بڑھ گئی، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے تڑال میں بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔سرچ آپریشن میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -