ایل این جی سکینڈل، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو7مارچ کو طلب کرلیا

ایل این جی سکینڈل، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو7مارچ کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) قو می احتساب بیورو (نیب )نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ 7 مارچ کو طلب کرلیا اور اس حوالے سے سمن بھی جاری کردئیے ہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلبی کے ساتھ نیب سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی اسکینڈل سے متعلق 70سوالات فراہم کیے گئے تھے جن کے جوابات 28 فروری کو جمع کروانے تھے جو نہیں جمع کروائے گئے۔
طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس کی تحقیقات کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کو 15 مارچ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس کی تحقیقات کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کو 15 مارچ کو طلب کر لیاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیاہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کو تمام ثبوت ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید کو27فروری کو طلب کیا گیا تھا۔
نیب، شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -