بینکنگ کو رٹ، زرداری اور فریال تالپورکی ضمانت میں11مارچ تک توسیع

بینکنگ کو رٹ، زرداری اور فریال تالپورکی ضمانت میں11مارچ تک توسیع

  

کرا چی (سٹاف رپورٹر)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں11 مارچ تک توسیع کر دی۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری منگل کو عدالت کے وبرو پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپورضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئیں،سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں، عدم حاضری پرسماعت ملتوی کی جائے۔ینکنگ کورٹ کی جانب سے ملزمان کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول فراہم کردی گئیںآصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست کی کاپی وصول کی،معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسین لوائی کے وکیل شوکت حیات 7مارچ تک چھٹی پر ہیں،وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ہماری حراست میں ہیں، 7مارچ کو ریمانڈ کی مدت ختم ہوگی۔بعدازاں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے۔

توسیع

مزید :

صفحہ اول -