پاکستان کا کرتار پور راہداری منصوبے ہر مذارات کیلئے وفد بھارت بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان کا کرتار پور راہداری منصوبے ہر مذارات کیلئے وفد بھارت بھجوانے کا ...

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبے پرمذاکرات کیلئے وفدبھارت بھجوانے کا فیصلہ کر لیا،پاکستانی وفد 14مارچ کو بھارت روانہ ہوگا اور بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ دوسری جانب پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس نئی دہلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاک بھارت کشیدگی کے باعث مشاورت کیلئے کئی روز سے اسلام آباد میں موجود تھے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ مدعو کیا ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا کہ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل خان کل دہلی روانہ ہورہے ہیں سہیل محمود پاک بھارت کشیدگی کے باعث مشاورت کیلئے اسلام آباد میں بلالیا گیا تھا ۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈی جی ملٹری آپریشن کی سطح پر ہفتہ وار بات چیت جاری رکھے گا۔

پاکستان/وفد

مزید :

صفحہ اول -