پنجاب ہائی وے پٹرول نے رواں سال بغیر کاغذات اور ثبوت ملکیت کے 19800 گاڑیاں،موٹر سائیکلز قبضہ میں لیں
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول نے رواں سال بغیر دستاویزات اور ثبوت ملکیت کے 19800 گاڑیاں/موٹر سائیکلز قبضہ میں لیں۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری اور غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر73ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 34افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔شاہرات پر ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے۔