بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں بوہیمین ریپسوڈی کا گانا بھی لگایا۔ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا کہ نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔ویب سائٹ کے ہیک ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے اس کے اسکرین شاٹ بھی لگائے۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی ویب سائٹ پر بالاآخر کچھ سچ بھی آ ہی گیا۔ایک اور بھارتی صارف راجت شری گرو نے ویب سائٹ کے ہیک ہونے کا الزام کانگریس پر لگاتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہے، کچھ دن بعد انتخابات کے وقت الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہیک کریں گے یہ کانگریس والے۔انہوں نے کانگریس جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سدھریں گے نہیں۔بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ویب سائٹ کو بند کردیا گیا۔تاہم بی جے پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویب سائٹ کی ہیکنگ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ دیودا کا کہنا تھا کہ بھائیوں اور بہنوں اگر آپ ابھی بی جے پی کی ویب سائٹ نہیں دیکھ رہے تو آپ کچھ کھو رہے ہیں۔
بی جے پی

مزید :

صفحہ اول -