ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اینٹی کرائم میٹنگ منعقد

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اینٹی کرائم میٹنگ ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرکی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویڑن زبیر نذیر ، تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااورایس ایچ او شیراکوٹ کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مطلوبہ کارکردگی اہداف میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سمن آبادمحمد اسلم کو جواب طلبی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔انہوں نے ایس ایچ او شیراکوٹ انسپکٹر سہیل اخلاق کو تمام مقرر کردہ ہدف کے تمام اشتہاری مجرمان پکڑنے پر شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیرنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تعین 15 کی کالز پرایف آئی آر کے اندراج پربھی ہوگا۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور محنت کریں۔

مزید :

علاقائی -