پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،امریکی سفارتخانہ

پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،امریکی سفارتخانہ

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے کوششیں کررہاہے۔ امریکہ نے پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی تعیناتی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچرڈ سنلسیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پال جونز امریکی سفارتخانے کے ناظم امور کے طور کام کررہے ہیں تاہم امریکہ نے مستقل سفیر کی تعیناتی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان رچرڈ سنلسیری کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے دونوں ایٹمی قوتوں کو ملکربات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرنا چاہیے۔

امریکی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ اول -