ایشیاء پیسیفک کا وفد 25سے مارچ تک پاکستان کا دورہ کریگا

ایشیاء پیسیفک کا وفد 25سے مارچ تک پاکستان کا دورہ کریگا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کے حوالہ سے پاکستان کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیئے ایشیاء پیسیفک کا اہم وفد 25سے 28مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد پاکستان کی طرف سے کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والے افراد کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفد دورہ پاکستان کے دوران مختلف پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وفد وزارت داخلہ، پولیس، سی ٹی ڈی ، وزارت خارجہ، نیکٹا اور ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ایشیاء پیسیفک

مزید :

صفحہ اول -