پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کیلئے 18کروڑ روپے کی منظوری

پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کیلئے 18کروڑ روپے کی منظوری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان بنا ؤ سرٹیفکیٹ کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دے دی جبکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے اضافی گرانٹ منظور کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور منصوبوں کی تفصیلات پیش کی گئی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس گرانٹ کو منظور کرلیا، جس کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے اضافی فنڈز استعمال اوراسلام ہائی کورٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و مرمت سمیت گاڑیوں کے استعمال کے اخراجات کے لیے فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔اجلاس میں پاکستان بنا ؤسرٹیفیکیٹس کیلئے 18 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری جبکہ یہ رقم پاکستان بنا ؤسرٹیفیکیٹس کیلئے بینکوں کے کنسورشیم کیلئے وزارت خزانہ نے طلب کی تھی ای سی سی میں فضل گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظور جبکہ مغربی سرحد کی مینجمنٹ بہتر بنانے اور پورٹ قاسم میں اضافی ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -