پاکستا سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 39700پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا

پاکستا سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 39700پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس39700کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 3ارب66کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.72فیصدکم جبکہ51فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی، کیمکلزاورفوڈزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 39955پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈ39599پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار مارکیٹ میں سرمایہ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 39600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 61.24پوائنٹس کمی سے39688.51پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں3ارب 66کرو ڑ39لاکھ 87ہزار397روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب16ارب 89کروڑ 22لاکھ 23ہزار 334روپے ہوگئی۔ منگل کومجموعی طور پر 16کروڑ 38لاکھ 63ہزار 70شیئرز کاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت 54لاکھ 82ہزار 990شیئرزکم ہیں۔ منگل کوکے ایس ای30 انڈیکس 79.18پوائنٹس کمی سے 19021.84پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس244.02 پوائنٹس کمی سے66183.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس12.12پوائنٹس کمی سے 28969.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -