پاکستان نے بھارتی طیارے اپنے دفاع میں گرائے، ڈاکٹراسد مجید
واشنگٹن (آ ئی این پی) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا ہے کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا جب کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے،منگل کو امریکا میں ڈاکٹراسد مجید خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا، بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائے گا جب کہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو،ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جب کہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر اسد مجید