چیتے ۔ پی کے نے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری قائم کردی

چیتے ۔ پی کے نے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری قائم کردی

  

لاہور( پ ر)Cheetay.pk لاہور میں ای کامرس کے منصوبوں میں ایک گیم چینجر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ 3.675 ملین ڈالر کے فنڈنگ کے حصول کے بعد 10 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے Cheetay.pkکا ویژن ای کامرس مارکیٹ پلیس بننا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے مختلف درجوں کی مصنوعات (کھانا، صحت و بیوٹی، کتابیں، اشیاء ضروریہ) میسر ہوں۔Cheetay.pk کی بنیادی اقدار میں سے ایک معاشرے میں مثبت کردار کے ذریعے ایک تبدیلی کا محرک بننا ہے۔ ملک کی ای کامرس انڈسٹری میں انقلاب لانے کے مشن پر چلتے ہوئےCheetay.pk نوجوانوں پر توجہ دیتے ہوئے ملک کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ بچوں کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس مقصد کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لئے Cheetay.pk بچوں میں ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری قائم کر رہا ہے۔Cheetay.pk کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے اس حوالے سے کہا ہے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ان کی مدد کرنا مجھے بہت پسند ہے۔ میں ایک باپ کی حیثیت سے اس بات کو انتہائی اہم سمجھتا ہوں کہ ہم سب اس حوالے سے سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آئندہ نسلوں کے تعلیم کے لئے اہم اور فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تعلیمی بحران کی سی کیفیت میں مبتلاء ہے کیونکہ کوئی بھی حکومت تعلیمی اصلاحات اور سب کو معیاری تعلیم دینے کے لئے بھاری رقوم خرچ کرنے کے باوجود تعلیم کے شعبے میں قابل قدر تبدیلی نہیں لا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایف کے ساتھ یہ شراکت داری تعلیم تک رسائی سے محروم رہنے والوں کو بااختیار بنانے میں مدد دے گی، پروگرام کے تحت انہیں نصاب کی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ درست سمت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

Cheetay.pk کے لئے اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کو ٹی سی ایف سکول کے بچوں کے لئے نصاب کی کتابیں خریدنے کے قابل بنانا ہے۔ برانڈ مینجر Cheetay.pk واسعہ سہیل بشیر نے کہا کہ یہ درست وقت ہے کہ ہمارے لوگ ان مسائل کو زیادہ اہمیت دیں جو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ملک کے مستقبل کے لئے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی تعمیر کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے جو تعلیم پر توجہ دینے سے مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیتے کے حصے کے طور پر خود کو سماجی لحاظ سے زمہ دار سمجھتے ہوئے ان تعلیمی اداروں کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں جن کا بڑا مقصد انہیں تعلیم دینا ہے جو اپنی ٹیوشن فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -