220 پاکستانی سعودی عرب سے وطن واپس آچکے ،زلفی بخاری

220 پاکستانی سعودی عرب سے وطن واپس آچکے ،زلفی بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اب تک 220 پاکستانی سعودی عرب سے وطن واپس آچکے ہیں،باقی پاکستانیوں کی تفصیلات دو ہفتوں میں سامنے آجائینگی، وزیر اعظم یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں بارے اگلے ہفتے اچھی خبر دیں گے۔منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 220 پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں،باقی پاکستانیوں کی تفصیلات دو ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے اگلے ہفتے اچھی خبر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اووسیز پاکستانیوں کے سکولز میں کافی مسئلے ہیں،ان پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔

زلفی بخاری

مزید :

علاقائی -