سی پیک ‘چین انڈسٹریل زونز پر ورکنگ تیز کرے، صدر راولپنڈی چیمبر

سی پیک ‘چین انڈسٹریل زونز پر ورکنگ تیز کرے، صدر راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی(بیورورپورٹ) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت انڈسٹریل زونز پر ورکنگ تیز کرے۔ پاکستان میں جتنے جلدی مشترکہ منصوبے لگیں گے اتنا ہی جلدی صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے چیمبر میں منعقدہ OBORموضوع پر آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ پاکستان میں بے روزگاری میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے کارخانے لگنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سی پیک سٹی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سرمایاکاری کے حوالے چیمبر آف کامرس کو معلومات دی جائیں۔ ملک شاہد سلیم نے کہا صنعتی زونز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز وہاں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی خاص طور پر بجلی گیس اور پانی کی سہولیات برقت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ پاکستان سی پیک روٹ کی بدولت اہم مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ سی پیک پاکستان کی وسطی ایشا، یورپ اور افریقی منڈیوں تک رسائی کو موجب بنے گا۔ ہمیں ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر زور دینا ہو گا۔ اس سے پہلے Obortunityکے حمزہ اورکزئی نے اپنی پریزنٹیشن میں سی پیک روٹ، مستتقبل کے مواقع اور عالمی کانفرنسوں کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے بریفنگ دی، اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -