جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں،شاہ محمود

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں،شاہ محمود

  

ملتان(آئی این پی)وفاقی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اورجنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اوربلدیاتی نمائندوں کے وفد سے وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلاقائی نمائندوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

شاہ محمود

مزید :

علاقائی -