چھ ماہ میں پی پی ایل کو31 ہزار39 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل

چھ ماہ میں پی پی ایل کو31 ہزار39 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک ر پورٹر) رواں مالی سال2018-19 کے ابتدائی 6 مہینوں میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد ازٹیکس منافع میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ کمپنی کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پی پی ایل کو31 ہزار39 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پی پی ایل کو 22 ہزار24 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کے نیٹ سیلز میں 29 اورآپریٹنگ اخراجات میں 23 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 13.69 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 9.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید :

کامرس -