فرنس آئل کی فروخت میں 31فیصد کمی

فرنس آئل کی فروخت میں 31فیصد کمی

  

کراچی (اکنامک ر پورٹر) )فروری کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 31 فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں میں اس کا کم استعمال ہے تاہم ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال (2018-19 )کے پہلے سات مہینوں (جولائی تا جنوری )کے دوران ڈیزل کی فروخت میں 22 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری کے دوران ڈیزل کی فروخت میں صرف ایک فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہے جو ڈیزل کی فروخت میں اضافے کا سبب بنی۔

مزید :

کامرس -