جی پی اے گوادر کے سابق چےئر مین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مقررین

جی پی اے گوادر کے سابق چےئر مین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر(آئی این پی)ایجو کیشن افسر وہاب مجید، چیمبر آف کامرس گوادرکے صدر حاجی غلام محمدنگوری و دیگر نے کہا ہے کہ جی پی اے گوادر کے سابق چےئر مین دوستین خان جمالد ینی کی سماجی شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دوستین خان جمالدینی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ تعلیم اور ادب کے فروغ کیلئے گرانقدر خد مات سر انجام دیں، توقع ہے کہ نئے چےئر مین گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ میں خدمات کی فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ منگل کو جی پی اے گوادر کے سابقہ چےئر مین دوستین خان جمالدینی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ گوادرکے خلوص کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، گوادرکو اپنا گھر سمجھ کر خد مات پیش کیں، بحیثیت سرکاری افسر گوادر میری ترجیحات میں شامل ہوگا، 5 سال سے قائم تعلق ٹوٹنے نہیں دوں گا۔اس موقع پر میر دوستین خان جمالدینی نے اظہار تشکرکیا۔ آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام جی پی اے گوادر کے سابقہ چےئر مین دوستین خان جمالدینی کے اعزاز میں الوداعی تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔ تقر یب میں گوادر کے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں ، سرکاری افسروں اورادیبوں سمیت جی پی اے گواد رکے نئے چےئر مین نصیر کا شانی نے بھی شرکت کی ۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے ایجو کیشن افسر وہاب مجید، چیمبر آف کامرس گوادرکے صدر حاجی غلام محمدنگوری، آرسی ڈی کونسل گوادر کے سر پرست خدابخش ہاشم اورجیوز گوادر کے آ رگنائزر کے بی فراق نے جی پی اے گوادر کے سابقہ چےئر مین دوستین خان جمالدینی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ دوستین خان جمالدینی نے اپنی پشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اوراپنے ادارے میں مثالی نظم و نسق قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی تعلقات کی اعلیٰ مثال قا ئم کی ہے خصوصا موصوف نے تعلیم کے فروغ کے لےئے جی پی اے کی توسط سے اسکالر شپ پروگرام متعارف کرایا جس سے گوادر کے مستحق طلبا کی کمک ممکن ہوئی ہے جبکہ ایک سرکاری پرائمری اسکول کو جی پی اے کی مدد سے مثالی درسگاہ بنانے کی سعی کی گئی ہے اس کے علاوہ موصوف کا ادب کے فروغ کے لےئے سرپرستی اور ذاتی دلچسپی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے دوستین خان جمالدینی نے کہا کہ وہ اپنی خواہش پر جی پی اے کے چےئر مین پر تعنیات ہوئے جس کامقصد گوادر کی خدمت کرنا تھا گوادر ملک او رصوبہ کی ترقی کا نقیب بننے جارہا ہے گوادر کو ترجیح دینا مسلمہ امر بن گیا ہے میں نے گزشتہ پانچ سال یہاں ملازمت کی ہے اپنے ادارے کی سر پرستی اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اہلیان گوادر کی خدمت میراجنون تھا کیونکہ گوادر سے میری فطری انسیت بن گئی تھی اس لےئے ایک چھوٹی سی کوشش کی لیکن یہاں کے لوگوں نے توقع سے بڑھکر پزیرآئی اور عزت دی ہے جو میر ے لےئے ہمیشہ یا دگار ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے نئے چےئر مین بھی گوادر میں سماجی شعبہ کو مستحکم بنانے کے لےئے اپنی خدمات پیش کر ینگے۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے جی پی اے گوادرکے نئے چےئر مین نصیر کاشانی نے کہا کہ میر ے پیش رؤ دوستین خان جمالدینی نے جو خدمات پیش کی ہیں اس کو آگے بڑھانے کے لےئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ تقر یب سے آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصررحیم سہرابی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں آرسی ڈی کونسل گوادر کیجانب سے دوستین خان جمالدینی کو کشتی کا ماڈل بطور سو ئینر پیش کیا گیا۔
مقررین

مزید :

علاقائی -