ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں سپرنگ فیسٹیول اختتام

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں سپرنگ فیسٹیول اختتام

  

لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ایک ہفتہ سے جاری سپرنگ فیسٹیول 2019 کی گذشتہ روزاختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شانے کی اور مختلف مقا بلو ں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمو ں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق ،پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر نور خان کے علاوہ طلبہ اور فکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بی ایس پولٹری کی ٹیم پہلی پوزیشن حا صل کر کے سپرنگ فیسٹیول کی فا تح قرار پا ئی جبکہ بی ایس زُووا لو جی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اور ڈیری ٹیکنا لو جی کی ٹیم نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی۔ اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے اور شاندار پر فارمنس دکھا نے پر طلبہ کی تعریف کی نیز کہا کہ را وی کیمپس پتو کی میں پرو فیسر اکر م ایجو کیشنل کمپلیکس کے قیام اور مو جود سہو لیات سے طلبہ فا ئد ہ اٹھا رہے ہیں ۔ ہفت روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں نعت خوانی ، قرات، فن فئیر، کیلیگرا فی ، ڈرامہ، میوزک،کو ئز، تقریری، پھو لو ں کی سجاوٹ اور غزل کے مقا بلے شامل ہیں ۔

مزید :

کامرس -