صدر اے سی سی اے ،آئی سی ایم اے کا اکاؤنٹنسی کی ترقی کیلئے کوششوں پر زور

صدر اے سی سی اے ،آئی سی ایم اے کا اکاؤنٹنسی کی ترقی کیلئے کوششوں پر زور

  

لاہور ( پ ر)لاہور میں منعقد ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں صدر اے سی سی اے - Robert Stenhouse اور صدر آئی سی ایم اے پاکستان - ضیاء مصطفی نے دونوں اداروں کے درمیا ن باہمی دلچسپی کے امور اور شراکت داریوں پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے خصوصی شر کت کی جس میں سجید اسلم -ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان ، عارف مسعود مرزا-ریجنل ہیڈ پالیسی اے سی سی اے ، ہارون احمد جان -ریجنل ہیڈ آف ممبرز آفیئرز اے سی سی اے ، اسد حمید خان -ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ اے سی سی اے ، فیصل عظیم -ہیڈ آف ایجوکیشن اے سی سی اے ، شاہد خان - ہیڈآف بزنس ڈویلپمنٹ سینٹرل اے سی سی اے ، جویریا ملک -ڈائریکٹر مار کیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آئی سی ایم اے پاکستان اور سرفراز احمد -جوائنٹ ڈائر یکٹر سینٹرل ریجن آئی سی ایم اے پاکستان شامل تھے ۔ اس مو قع پر بات کرتے ہوئے صدر اے سی سی اے - Robert Stenhouse نے آئی سی ایم اے پاکستان کے ساتھ شراکت کو سراہا ، انہوں نے کہا" اے سی سی اے کونسل اور ایگزیکٹو مینجمنٹ دونوں اداروں کے مابین 2014 میں ہونے والے معاہدے کے ساتھ اس شراکت داری کو ترقی اور فروغ دینے کے لیے پر عز م ہے ۔ " انہوں اے سی سی اے اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف کاؤنٹنٹس (IFAC) کی شراکت میں عالمی سطح کی کیس اسٹڈیز میں حصہ لینے کے آئی سی ایم اے پاکستان کو خصوصی دعوت بھی پیش کی ۔ آئی سی ایم اے پاکستان کے صدر -ضیاء مصطفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا "ہم نے اے سی سی اے اور آئی سی ایم اے پاکستان کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ پچھلے پچاس سال سے آئی سی ایم اے کے ممبرز پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اے سی سی اے عالمی سطح پر اکاؤنٹنگ اور فنانس کے شعبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

دونوں اداروں کی یہ شراکت داری ملکی اور عالمی سطح پر اس ترقی کو مزید فروغ دے گی ۔"ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان -سجید اسلم نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ '' بہترین گورننس ، احتساب اور شفافیت وقت کی اہم ٖضرورت ہے ایسے حالات میں اس طر ز کی شراکت داریاں قومی مفاد کے لیے بہترین کردار ادا کرتی ہیں ۔ پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو کاروباری حلقوں اور پالیسی ساز وں کے ساتھ مل کر پاکستان کی معاشی ترقی میں کر دار ادا کرنا ہوگا ۔ "اے سی سی اے اور آئی سی ایم اے پاکستان کے مابین دسمبر 2014میں معاہدہ طے پایا۔ اس اجلاس کا مقصد دونوں اداروں کی شراکت میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنا تھا ۔

مزید :

کامرس -