غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے عملی اقدامات شروع کر دیئے: سردار تنویر

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے عملی اقدامات شروع کر دیئے: سردار تنویر

  

راولپنڈی(اے پی پی)چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں ، مستقبل میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اس سیکٹر میں وسیع سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان نے نئی حکمت عملی کے تحت خصوصی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ دوسرے ملکوں کی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کر رہے ہیں اس سے پنجاب میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

مزید :

کامرس -