ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن )وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے اب تک مجموعی طور پر 2 ارب 6 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 5 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے آئی بی اکیڈمی میں رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 83 لاکھ، کراچی میں فیڈرل لاجز میں بلاک کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ، لاہور میں نیب بیورو کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ، نیو سیکرٹریٹ میں تعمیراتی کاموں کے لئے 9 کروڑ 93 لاکھ، سی پیک کے تحت انٹیلی جنس بیورو کے آفسز کی تعمیر کے لئے 8 کروڑ 36 لاکھ، ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 8 کروڑ 13 لاکھ، مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ 84 لاکھ، سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 76 کروڑ 12 لاکھ، موسی خیل تونسہ روڈ کی تعمیر کے لئے 35 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -