باغبانپورہ،مزداکی رکشہ کوٹکر، ڈرائیورموقع پردم توڑگیا
لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقے میں تیز رفتار مزدا اور رکشے میں تصادم ، 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مزداڈرائیور مزدا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے لنک کے روڈ پر تیز رفتار مزدا موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 50سالہ رکشہ ڈرائیور سر میں چوٹ لگنے کے بعد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔