آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  

سڈنی(اے پی پی)آسٹریلین سنٹرل بینک نے قرضوں پر سود کی شرح 1.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی وجہ کمزور ہوتی ہاؤسنگ مارکیٹ کے باعث لوگوں کی جانب سے اخراجات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور آمدنی میں سست اضافہ ہے۔یہ شرح اگست 2016 ء سے مسلسل لاگو ہے۔بینک کے گورنر فلپ لوے نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں گھریلو اخراجات میں اضافے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ اہل خاندان کی آمدنی میں نسبتاً کم اضافہ ہے جبکہ بعض شہروں میں گھروں کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -