سول لائن،3 بچوں کے باب نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی

سول لائن،3 بچوں کے باب نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی

  

لاہور(کرائم رپورٹر )سول لائن کے علاقے میں 3 بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ڈیوس روڈ کے رہائشی 50 سالہ شعیب نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے خود پر گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس کے مطابق متوفی 3 بچوں کاباپ تھا واقعہ خودکشی ہے یا قتل تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -