شہرت کو نقصا ن پہنچانے پر ڈاکٹر نے عدالت کادروازہ کھٹکھٹا دیا

شہرت کو نقصا ن پہنچانے پر ڈاکٹر نے عدالت کادروازہ کھٹکھٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)شہرت کو نقصا ن پہنچانے پر جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج منصف خان کی عدالت میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹر زین محمودنے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر احسن علی سمیت اس کے دیگر ساتھی مجھے بدنام کررہے ہیں،میرے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلا جا رہا ہے ،مجھے ڈاکٹرز کمیونٹی کا غدار کا جا رہا ہے ،میں نے ڈاکٹرز کی تنظیم وائی ڈی اے کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر بدنام کیا جا رہا ہے جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچ رہاہے ،ڈاکٹر احسن علی اور دیگر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔عدالت نے فریقین کو 8 مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -