ننکانہ ، اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

ننکانہ ، اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کی ہدایت ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ،سید والہ، اورفیض آباد نے اسلحہ کی نمائش پر متعدد افراد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ ڈی پی اوننکانہ محمد نوید نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں شراب اور چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ڈی پی او محمد نوید نے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سمیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر پولیس افسران و ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -