مودی اژدھاکی شکل اختیار کر چکے ، پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ، سراج الحق

مودی اژدھاکی شکل اختیار کر چکے ، پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ، سراج الحق

  

بھمبر،برنالہ،سماہنی(آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،ڈاکٹر خالد محمود خان کے ہمراہ سیز فائرلائن پر پہنچ گے متاثرین سیز فائر لائن کے بڑے اجتماعات سے خطاب، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نریندر مودی اژدھا کی صورت اختیار کر چکے جو پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے ،جس اندا ز سے نریندر مودی جارحیت کررہے اس سے حالات ایٹمی جنگ کی طرف جارہے ہیں جس سے پوری دنیا متاثر ہو گی ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کھڑے ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہندوستان نے 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ،خواتین کی عصمت دری،نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا ،پروفیسر،سکالرز اور وکلاء کو شہید کیا ،کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کاآغاز 13جولائی 1931سے کیا تھا ،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،اپنے کیئر قربان کیے ،ڈاکٹر ،انجینئرز،پروفیسرز اور پی ایچ ڈی سکالر نے اپنے کیئر کو چھوڑ کو آزادی کی جدوجہد میں شامل ہو گے ،قائدین حریت سید علی گیلانی،شبیر شاہ ،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک ،آسیہ اندرابی سمیت تمام قائدین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،شہداء کے مقد س خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے ،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں رقم کیں پاکستان کی قیادت کو آگے بڑھنا چاہیے اور دنیا کو باور کروانا چاہیے کہ کشمیری مبنی برحق جدوجہد کررہے ہیں کشمیر کی آزادی سے ہی دنیا کا امن قائم رہ سکتا ہے،حکومت پاکستان اور آزادکشمیر حکومت ترجیحی بنیادوں پر متاثرین سیز فائر لائن کے مسائل حل کرے ،انہوں نے کہاکہ محض قراردادوں سے نہیں جامع اور ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے ،جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور میں اقوا م متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہو سکتا ہے تو کشمیر پر کیوں نہیں ہوسکتا عالمی برادری اپنا دہرا معیار تر ک کرے ،20کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر ان کے شانہ بشانہ ہیں ہندوستان کو اس سے پہلے بھی سبق سیکھایا تھا اب بھی سکھائیں گے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،ایک ہندوستان نہیں 10ہندوستان بھی مل کر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے،ہمارے ہیرو میجر عزیز بھٹی،برہان مظفر وانی ،کرنل شیر خان،میجر سروراور لاکھوں شہداء ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے روشن مستقبل کے لیے قربان کیا ۔

سراج الحق

مزید :

علاقائی -