ملک کی سماجی او ر معاشی ترقی میں عرلڈ بینک اہم کردار اد ا کر رہا ہے: خسرو بختیار

ملک کی سماجی او ر معاشی ترقی میں عرلڈ بینک اہم کردار اد ا کر رہا ہے: خسرو ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں ورلڈ بینک اہم کردار ادا کر رہا ہے،ورلڈ بینک حکومت کی علاقائی مساوی ترقی کی کوششوں میں تعاون کر سکتا ہے۔منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھو الانگو نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں ورلڈ بینک اہم کردار ادا کر رہا ہے،حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،موجودہ حکومت تمام علاقوں کی مساوی ترقی کیلئے کوشاں ہے،ورلڈ بینک حکومت کی علاقائی مساوی ترقی کی کوششوں میں تعاون کر سکتا ہے۔

خسرو بختیار

مزید :

علاقائی -