پاکستان مخالف کسی کارروائی میں ملوث ، نہ کسی غیر ملکی ایجنڈ ے کا حصہ ہے : ایرانی سفیر

پاکستان مخالف کسی کارروائی میں ملوث ، نہ کسی غیر ملکی ایجنڈ ے کا حصہ ہے : ...

  

اسلام آباد ( آن لائن ) ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان مخالف کسی کارروائی میں ملوث نہیں ، ایران پاکستان سرحد پر کسی قسم کی فوجی کاروائی کیلئے کام کررہاہے نہ کسی غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے،ہے ، سوشل میڈیا پر جاری خبریں احمقانہ ہیں۔ ایرانی سفیر نے آن لائن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پیشکش کی اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے دوروں میں ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ دونوں راہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔مہندی ہنر دوست نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے مسلمان ہمسایہ ممالک کے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کا خواہشمند رہا ہے ۔

ایرانی سفیر

مزید :

علاقائی -