صارف عدالت کابک کرائے کوٹ بروقت نہ پہنچانے پربلاول ٹریول کے منیجرکیخلاف 22لاکھ کاہرجانہ دعوی ٰدائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے بک کرائے 17 کوٹ مقررہ جگہ پر بروقت نہ پہنچانے پر بلال ٹریول کارگوسروس بندروڈ کے جنرل منیجر کے خلاف 22لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا، عدالت نے مذکورہ کارگوکے مینجرسے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے ۔صارف عدالت میں شہری حیدر نے مذکورہ بالاہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گارمنٹس کا کاروبارکرتاہے ،اسے 17 کوٹ سینے کا آرڈر ملا، جو اس نے تیار کرنے کے بعدفیصل آبادبھجوانے کے لئے مذکورہ بالا کارگوسروس پربک کرا دیاتاہم یہ کوٹ مقررہ پر پارسل نہ ہوسکے ،بھجوایا گیا،کارگوسروس سے رابطہ کیا گیاتو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیاگیاجس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے ،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔