جعلی ڈگری والے مودی کی نسبت عمران خان بہترین سیاستدان : اشوک سوائین

جعلی ڈگری والے مودی کی نسبت عمران خان بہترین سیاستدان : اشوک سوائین

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے معروف جیو پولیٹیکل اسٹریٹیجسٹ اور اپ لا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اشوک سوائین نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت اور سمجھ بوجھ سے تصادم کو روکنے میں مدد ملی۔ اشوک سوائین نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت اور سمجھ بوجھ سے تصادم کو روکنے میں مدد ملی۔ عمران خان ایک جعلی ڈگری رکھنے والے نریندر مودی کی نسبت ایک بہترین سیاست دان ثابت ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -