موبائل فون کالزریکارڈ کھلے عام فروحت کامعاملہ، عدالت کی ایف ائی اے سے رپورٹ طلب

موبائل فون کالزریکارڈ کھلے عام فروحت کامعاملہ، عدالت کی ایف ائی اے سے رپورٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال نے موبائل فون کمپنیوں کی سی ڈی آرزسوشل میڈیا پر کھلے عام لوگوں کو فروحت کرنے والے 6ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر ایف ائی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت میں ملزموں محمد اختر عدنان اور یوسف سمیت 6ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھاہے ، ایف آئی اے کے مطابق ملزم فون کمپنیوں کی فون کالز کاریکارڈ فروخت کرتے تھے ،ملزمان نے سوشل میڈیاپر اپنا پیج بنا رکھا تھا یہ ملزمان شہریوں کی فون کالز کا ریکارڈ ہزار وں روپے میں فروخت کیا جاتاتھا، ملزمان کے فون کمپنیوں کے اہلکاروں سے رابطے تھے ،عدالت میں ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،ایف آئی نے ادھر ادھر سے لوگوں کو پکڑ کر ایک گروہ بنا دیا ہے ،ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -