فیملی کورٹ کی عائشہ ثنا کے بچوں کاخرچہ نہ دینے پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

فیملی کورٹ کی عائشہ ثنا کے بچوں کاخرچہ نہ دینے پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ کے جج ملک وقار احمد نے ادکارہ عائشہ ثناء کے بچوں کا خرچہ نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔عدالت میں ادکارہ عائشہ ثناء نے موقف اختیار کررکھاہے کہ اس کی اپنے سابق شوہر سے علیحدگی ہوچکی ،سابق شوہر بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا ہے ، بچوں کا خرچہ میں اکیلے برداشت نہیں کرسکتیں،سابق شوہر سے بچوں کا ماہانہ خرچہ دلوانے کا حکم دیا جائے،واضح رہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے سابق شوہر کے خلاف نان نفقہ کی مد میں پرانے واجبات کی وصولی کے لئے بھی عدالت میں ایک دعوی دائر کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -