امریکہ کا بھارت کیساتھ ترجیحی تجارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان ، بر آمدات پر فرق نہیں پڑے گا بھارتی سیکرٹری تجارت

امریکہ کا بھارت کیساتھ ترجیحی تجارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان ، بر آمدات پر فرق ...

  

واشنگٹن /نئی دہلی(این این آئی،آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر منصفانہ طور پر امریکی کاروبار کو بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھارت کیلئے ترجیحی تجارتی درجے کو ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں بھارت سے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسزواپس لینے کے ارادے کا اظہار کیا۔امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ بھارتی حکومت نے امریکا کو اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی کہ وہ اسے بھارتی منڈیوں میں برابر اور معقول رسائی فراہم کرے گا۔سی این این نے امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر سے جاری بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کو لکھے گئے خط کی 60روز کی میعاد شروع ہونے سے قبل ٹرمپ کارروائی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے سیکرٹری تجارت انوپ ودھاون کا کہنا تھا کہ جی ایس پی کا درجہ واپس لینے سے بھارت کی امریکا کو برآمدات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔بھارتی سیکرٹری تجارت کا کہنا تھا کہ جی ایس پی کے تحت بھارت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے اور اس پر سالانہ صرف 19 کروڑ ڈالر کا ڈیوٹی کا فائدہ ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جی ایس پی کے تحت کیمیکل، انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں سے کم از کم 19سو بھارتی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ہوتی ہے۔

امریکہ/بھارت

مزید :

صفحہ اول -