شیخ رشید بطور شکایت کنندہ نیب میں طلب
اسلام آباد(آئی این پی)نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس کی تحقیقات کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کو 15 مارچ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس کی تحقیقات کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کو 15 مارچ کو طلب کر لیاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیاہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید کو بطور شکایت کنندہ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کو تمام ثبوت ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید کو27فروری کو طلب کیا گیا تھا۔
نیب، شیخ رشید