فیاض چوہان کی چھٹی ، صمصام بخاری وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

فیاض چوہان کی چھٹی ، صمصام بخاری وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)حکومت نے ہندو کمیونٹی کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیاجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے کابینہ کے رکن کے متنازعہ بیان پر ہندو کمیونٹی سے معذرت بھی کی ہے ،سید صمصام بخاری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو متوقع طو رپر آج ( بدھ) کے روز عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزارت عمران خان کی امانت تھی ، میری وجہ سے پارٹی پر مشکل آئی اس لئے وزارت سے مستعفی ہو گیا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک تقریب میں ہندؤں کے خلاف انتہائی نا زیبا ریمارکس دئیے گئے تھے اور میڈیا کی نشاندہی پر وزیر اعظم عمران خان نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر وفاقی اور صوبائی کابینہ ، پارٹی کے اقلیتی اراکین اسمبلی ،رہنماؤں اور اپوزیشن کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی جبکہ فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کیلئے قرارداد یں بھی قومی اور پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پیشگی اپنے بیان پر وضاحت جاری کر کے معذرت بھی کر لی تھی تاہم شدید ردعمل کے باعث پارٹی نے ان کی وضاحت اور معذرت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور غیر اخلاقی بیان پر ان سے استعفیٰ لے لیا۔

فیاض چوہان کا استعفا

مزید :

صفحہ اول -