نواز شریف کی جان کو خطرہ، کچھ ہو گیا تو ذمہ دارکون ہوگا ؟مریم نواز
لا ہو ر (آ ئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا ،تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے ساتھ حکومت کا سلوک پریشان کن ہے ، مجھے اور خاندان کو نواز شریف کی صحت کو درپیش خطرات پر تشویش ہے،منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ انکی اورنواز شریف کے ذاتی معالج کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، اس حوا لے سے انہو ں نے ٹو ئٹر پر پیغام جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو انجائنا کا درد ہوا اور انہوں نے جیل حکام سے نائٹریٹ سپرے مانگا، نواز شریف نے بتایا کہ انہیں ایک ہفتے میں 4 بار انجائنا کا درد ہوا ہے،مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ نوا زشریف کو اسپتال میں رکھنے کے باوجود انہیں کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا ، مریم نواز نے لکھا نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہانے کے طور پر اسپتال میں نہیں رہنا چاہتے۔اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے ساتھ حکومت کا سلوک پریشان کن ہے ، مجھے اور خاندان کو نواز شریف کی صحت کو درپیش خطرات پر تشویش ہے، نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا ، بے حسی اور تنگدلی کی حد ہوگئی ہے۔ حکومت سیاسی انتقام کے لیے نواز شریف کی صحت اور زندگی کوخطرے میں ڈال رہی ہے۔