انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایشیا ء پیسفک گروپ کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ کا وفد 25 سے 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستان کی طرف سے دہشت گرد و انتہا پسند تنظیموں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیا ء پیسفک کا وفد وزارت داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا جبکہ وزارت خارجہ اور داخلہ ایشیا ء پیسفک گروپ کو حکومتی اقدامات کی رپورٹ پیش کریں گے۔
ایشیا ء پیسفک گروپ

مزید :

صفحہ اول -