کراچی ، اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بعد سٹرھیوں پر عوامی اسمبلی لگالی

کراچی ، اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بعد سٹرھیوں پر عوامی اسمبلی لگالی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر عوامی اسمبلی لگائی جسکے اسپیکر کے فرائض ایم کیوایم پاکستان کے محمد حسین نے انجام دئیے، محمد حسین کے مطابق عوامی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی جبکہ پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مقرر کیا گیا۔ اسمبلی کے احاطے میں سیڑھیوں پر لگی عوامی اسمبلی میں پی ٹی آئی ، ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے کے ارکان شریک ہوئے۔ عوامی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں صوبے میں صحت، تعلیم، امن وامان کی صورتحال، صفائی ستھرائی، خراب طرز حکمرانی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کیا گیا تھا۔ قرارداد پر اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ،خواجہ اظہار الحسن ، بیرسٹر حسنین مرزا ، نصرت سحر عباسی، راشد خلجی اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ عوامی اسمبلی میں ارکان نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے روئیے پر بھی سخت اعتراض عائد کئے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد محمد حسین نے عوامی اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا۔ اجلاس کے اختتام پر ارکان نے سندھ حکومت ، پیپلزپارٹی، گو کرپشن نو کرپشن اور نامراد گو مراد کے نعرے لگائے۔

مزید :

صفحہ اول -