فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، مرتضی وہاب

فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، مرتضی وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان ہندوں کے بارے میں کہے گئے اپنے تضحیک آمیز بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کے ردعمل پر کہا کہ فیاض الحسن چوہان بیان بازی کرتے ہوئے عقل کا دامن تھام لیا کریں اور ہمارا دینِ اسلام کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا اور کسی بھی مذہب کی رسومات کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہنا کسی اچھے مسلمان کا شیوہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر کشمیریوں اور ہندو برادری سے معافی مانگیں کیوں کہ کسی مذہب کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کہنا صرف جہالت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان ماضی میں متعدد بار اہانت کے مرتکب ہوئے ہیں تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کو لگام ڈالے۔

مزید :

صفحہ اول -