گورنرہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کور کمیٹی کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل کے زیر صدارت گورنرہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے وفد نے شرکت کی ۔ وفد کی سربراہی ساؤتھ ایشیا ء ریجن کے سربراہ معظم میکن نے کی۔ اجلاس میں کے ٹی سی کو ر کمیٹی کے ممبران میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی ، صالح فاروقی ، ثمر علی خان ، زوہیر اشعر ، روحیل محمد سمیت دیگر شامل تھے ۔ اجلاس میں آئی ایف سی سے گرین لائن بس بروجیکٹ کو جلد از جلد فعال بنانے کے لئے مختلف آپشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ گرین لائن منصوبہ کو کم سے کم لاگت میں فعال بنایا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔