کراچی ، گورنرسندھ سے انعام مارشل آرٹ اکیڈمی کے وفد کی ملاقات

کراچی ، گورنرسندھ سے انعام مارشل آرٹ اکیڈمی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے انعام مارشل آرٹ اکیڈمی کے چار رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد میں پولیش انٹر نیشنل کراٹے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے رضا ء اللہ خان اور خواتین کیٹیگری میں 5th پوزیشن حاصل کرنے والی اقراء نظیر بھی شا مل تھی ۔ ملاقات میں وفد کے سربراہ ہدایت اللہ خان نے انعام مارشل آرٹ اکیڈمی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل برٹش ، سارک اور پورپیئن مقابلوں میں بھی اکیڈمی کے شاگرد پوزیشن لے چکے ہیں ،اس کھیل کو سرکاری سرپرستی کی مزید ضرورت ہے۔ انہوں نے گورنرسندھ کو پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 50 ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 22 ملکوں میں پاکستانی مرد و خواتین کی پوزیشن حاصل کرنا خوش آئند امر ہے ، کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مارشل آرٹ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان مثبت رجحان کی جانب راغب ہو سکیں ، کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی ایک کھلاڑی ہیں جنھوں نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ، ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انھیں بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے ۔ انہوں نے انعام مارشل آرٹ اکیڈمی کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں بھرپور شرکت کرکے پاکستان کا نام روشن کیا جاسکے ۔

مزید :

صفحہ اول -