اپالو سپورٹس نے جاوید میموریل کو 131 رنز سے شکست دے دی

اپالو سپورٹس نے جاوید میموریل کو 131 رنز سے شکست دے دی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے جاوید میموریل کو 131 رنز سے شکست دے دی۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ انس رضا نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 93، آہل جاوید 80 رنز بنائے۔

، شاہد حسین 44، بلال ارشاد 40 اور احسن علی نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جاوید میموریل کی طرف سے شاہد حسین نے 3/43، بلال ارشاد2/60 اور عثمان نے 1/55 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں مخالف ٹیم 36.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 208 رنز بناسکی۔ قمبر اقبال نے 72، سعد خان 30 اور ولسن نے 20 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے سجاد خان نے 3/16، احسن علی 3/39اور راشد اقبال نے 3/41 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے احسن علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -