بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں پاکستان اور قازقستان تجربہ گاہ کا افتتاح

بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں پاکستان اور قازقستان تجربہ گاہ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں منگل کو پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ سائینس لیبارٹری کا افتتاح ہوا، یہ تجربہ گاہ ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور قازقستان کی معروف الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے تیار ہوئی ہے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اس پاک قازقستان لیبارٹری برائے جدت طرازی در تحقیق و ترقیء قدرتی مرکبات کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں شیخ الجامعہ کراچی سمیت الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرٹلیکابل رمازنوو، الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زیہرے کاسین ابھیلوو، کامسیٹس کے ایڈوائزر پروگرام تجمل حسین، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، ڈین فیکلٹی آف سائنس جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب، حسین ابراھیم جمال فاونڈیشن کے چیئرمین عزیز لطیف جمال اور دیگر آفیشل نے خطاب کیا۔پروفیسر محمد اجمل خان نے دونوں ممالک میں سائینسی تعاون کو قائم کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی مرکز کی کوششوں کو سراہا، انھوں نے کہا نہ صرف قدرتی مرکبات کی کیمیا میں بلکہ کلی طور پرسائنس کے شعبے میں گرانقدر ترقی کے لیے بین الاقوامی سائینسی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا، انھوں نے قازقستان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا قازقستان کو اس پروجیکٹ کے لیے اسلامی ڈیولپمنٹ بینک سے تقریبا42 ملین روپے ملے ہیں جبکہ اس رقم میں سے قلیل حصہ بین الاقوامی مرکز میں قازقستان کے طلبہ و طالبات کی رہائشی اخراجات میں صرف ہوگا