علی رضاعابدی قتل کیس ،ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علی رضاعابدی قتل کیس ،ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت منتظم نے علی رضا عابدی قتل کیس مین گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔منگل کو پولیس نے گرفتار چار ملزمان حسیب،ابوبکر،فاروق اور غزالی کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کھاردار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان علی رضا عابدی کی ریکی قتل میں ملنے والی رقم اور اسلحے کی ترسیل میں شامل تھے،ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے،ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -